موہالی23ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سینئرصحافی کے جے سنگھ اوران کی ماں کی لاش اپنے گھر میں ملی۔موہالی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عالم وجے سنگھ نے کہاکہ ان دونوں کی گردن پرزخم ہیں۔سنگھ60سال کی تھی اوران کی ماں92سال کی تھیں۔پولیس نے کہاکہ وہ معاملہ کی تحقیقات کررہی ہیں۔سینئر پولیس افسران جگہ پر پہنچ گئے ہیں۔سنگھ نے ٹربیون اورکچھ دیگراداروں میں کام کیا۔